ٹیم میں شامل ہونے کیلئے فواد عالم کو فٹنس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہو گا

ٹیم میں شامل ہونے کیلئے فواد عالم کو فٹنس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہو گا

لاہور :ڈومیسٹک کرکٹ میں رنزکے انبار لگانے والے قومی مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو میڈیا کے پریشر میں آ کر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تو بلا لیا گیا لیکن ان کو ٹیم میں منتخب کرنے کے حوالے سے ایک نئی بات سامنے آ گئی ہے ۔ شنید ہے کہ فواد عالم کو قومی ٹیم میں شامل ہونے کیلئے فٹنس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہو گا۔ دوسال قبل ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں فواد عالم سب سے فٹ کھلاڑی تھے لیکن تب انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔دو سال سے مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے والے فواد عالم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بلایا گیا ۔

ان کا فٹنس ٹیسٹ منگل کو قومی اکیڈمی میں پاکستانی ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لوڈن لیں گے۔سلیکٹرز اور مکی آرتھر نے فواد عالم کو ایک ہفتہ قومی اکیڈمی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔فواد عالم دو سال سےسے پاکستان ٹیم سے باہر ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے باوجود سلیکٹرز انہیں منتخب نہیں کررہے تھے۔