ممبئی:بالی وڈ اداکارہ کنگنارناوت ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی معذور خاتون ارونیما سنہا کی زندگی پر بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت فلم مانیکرنیکا دی کوئین آف جھانسی پر کام کر رہی ہیں، اس کے بعد وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی معذور خاتون ارونیما سنہا کی زندگی پر بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔واضح رہے کہ ارونیما قومی والی بال کھلاڑی تھیں جو 2011میں ٹرین حادثے میں معذور ہو گئی تھی۔ فلم کی عکسبندی کے شیڈول کا اعلان فلم مانیکرنیکادی کوئین آف جھانسی کی عکسبندی کے بعد طے کیا جائے گا ۔