سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا بحرین پہنچنے پر پرتپاک استقبال

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق دو روزہ دورہ پر بحرین پہنچے تو بحرینی پارلیمنٹ کے سپیکر احمد بن ابراہیم ال ملا ' پاکستانی سفیر جاوید ملک اور اور بحرین پارلیمنٹ کے سینئر اراکین نے سپیکر قومی اسمبلی کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا

05:17 PM, 7 Nov, 2016

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق دو روزہ دورہ پر بحرین پہنچے تو بحرینی پارلیمنٹ کے سپیکر احمد بن ابراہیم ال ملا ' پاکستانی سفیر جاوید ملک اور اور بحرین پارلیمنٹ کے سینئر اراکین نے سپیکر قومی اسمبلی کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا - پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کے بحرینی سپیکر کا ذاتی طور پر ائیرپورٹ پر آنا پاکستان اور بحرین کی مابین مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے اور بحرین کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے - پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کے پاکستان بحرین اور خلیجی ممالک سے مضبوط اور دیرپا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر ییں رکھتا ہے اور دونو ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات سے پاک بحرین تعلقات میں مزید وسعت آے گی - سپیکر قومی اسمبلی بحرینی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت ک اور وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کریںگے

مزیدخبریں