ہالی وڈ سپراسٹارز میں ڈونلڈ ٹرمپ تلخیاں پیدا کرنے کی وجہ بن گئے

ڈونلڈ ٹرمپ ہالی وڈ سپراسٹارز میں تلخیاں پیدا کرنے کی وجہ بن گئے ۔ ایک تقریب کے دوران رابرٹ ڈی نیرو نے آرنلڈ شیوازنگرکے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کر دیا

04:33 PM, 7 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ڈونلڈ ٹرمپ ہالی وڈ سپراسٹارز میں تلخیاں پیدا کرنے کی وجہ بن گئے ۔ ایک تقریب کے دوران رابرٹ ڈی نیرو نے آرنلڈ شیوازنگرکے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کر دیا۔ہالی وڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو نے تقریب کے دوران کیلیفورنیا کے سابق ری پبلکن گورنرآرنلڈ شیوازنگر سے پوچھا کیا تم ٹرمپ کو ووٹ دوگے؟

شیوازنگر نے کہا کہ انہوں نے اب تک یہ طے نہیں کیا ،جس پر ڈی نیرو بولے،اگر آپ ٹرمپ کی حمایت کررہے ہیں تو میرا آپ سے کوئی لینا دینا نہیں۔اس سے پہلے ٹرمپ کی مخالفت میں ہالی وڈ لیجنڈ کا ایک ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے ری پبلکن امیدوارکو مکا مارنے کی دھمکی دی تھی۔

مزیدخبریں