اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں اور بہت پر امید ہوں کہ پاناما لیکس کے ثبوت اور تابوت عدالت عظمی میں ہی نکلیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت 20 کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں، سپریم کورٹ سے پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ میں ہی نکلیں گے، کیس کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا اور قانون کی جیت ہو گی، ہم شکرانے کے نوافل بھی سپریم کورٹ کی مسجد میں ہی ادا کریں گے۔ ہمارے