نئی دہلی:بھارتی آل رائونڈر یوراج سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کی شادی رواں ماہ کے آخر میں ہوگی، انھوں نے اس سال اپریل میں بالی میں منگنی کی تھی۔شادی کیلیے خصوصی کارڈ تیار کیے گئے ہیں جب کہ مہمانوں کو مدعو کرنے کا بھی منفرد طریقہ اختیار کیا گیا ہے.
دونوں کی شادی کو یوراج ہیزل پریمیئر لیگ قرار دیا جارہا ہے چونکہ یوراج کی فیملی کا تعلق پنجاب اور ہیزل کی والدہ میراٹھی ہندو ہیں اس لیے شادی بھی دو الگ الگ طریقوں سے ہوگی۔30 نومبر کو چندی گڑھ کے گردوارے میں شادی کی تقریب منعقد ہوگی جب کہ دو دسمبر کو ہندو مذہب کے تحت دونوں شادی کریں گے، سنگیت اور رسپشن