لاہور:مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ہم نے جلسوں کے ذریعے دنیا کو عوام کی رائے بتائی، جےیوآئی پورےملک میں عوام کولیڈ کرےگی۔
مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے جلسوں کے ذریعے دنیا کو عوام کی رائے بتائی، جےیوآئی پورےملک میں عوام کولیڈ کرےگی۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کر دیا کہا کہ ہم نےکراچی جلسہ کرکےدکھادیاعوام کیاہوتی ہے پشاورجلسےمیں بھی عوام دیکھادیں گے۔ ملتان میں ہم نے بہت بڑااجتماع کیا تھا۔ کشمیرہائی وےاورمیدان بھرےہوئےتھے۔ عوام کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا، عوام کی رائے کےساتھ ظلم ہوا ہے، پشاور جلسے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک صرف جلسوں کانام نہیں، ہم نے جلسوں کے ذریعے دنیا کو عوام کی رائے بتائی، جےیوآئی پورےملک میں عوام کولیڈ کرےگی، ہم ہی ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےپی ٹی آئی کےوفودکوخوش آمدیدکہا، ہم پی ٹی آئی کےبیانات کا نوٹس نہیں لےرہے، ہمارے پاس آنے والے ہی ہمارے لئے پی ٹی آئی ہے اور ہم اپنی بات پرقائم ہیں، ہم نے کبھی شخصی طورپر کسی کی توہین نہیں کی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پہلےبھی صوبائی حکومت ملی تھی ، پیپلزپارٹی میدان میں آئی اورکہا دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی کوبھی میدان میں آناچاہئے۔9 مئی کے واقعات پر مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ہمارےملین مارچ کا9مئی کےواقعات سےتعلق نہیں، 9 مئی کے واقعات پر ہم نے بھی احتجاج کیا تھا، اور اداروں پرحملےکاپوری قوم نےنوٹس لیا تھا ۔