اسلام آباد: پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیاہے 72 صفحات کی فیس18500 اور 100 صفحات کی فیس23000 ہو گی۔
پاسپورٹ حکام کے مطابق5سال کی مدت کے حامل 36 صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس 12500 کر دی گئی۔
10سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ 36، 72 اور100 صفحات پر مشتمل ہونگے۔ جس کی فیس بالترتیب 16200، 25200 اور32ہزار روپے ہو گی۔72 صفحات کی فیس18500 اور 100 صفحات کی فیس23000 ہو گی۔
پاسپورٹ حکام کے مطابق آرڈینری اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیسوں میں پہلے اضافہ کردیا گیا تھا، فنانس اپروول آنے پر فاسٹ ٹریک کی فیسوں میں کردیا گیا، اضافہ شدہ فیس کا اطلاق 8 مئی سے ہو گا۔