پرستارو ں کے لیے خوشخبری ،’پری زاد‘ کے سیکوئل بنائے جانے کی تصدیق

06:53 PM, 7 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:ڈرامہ "پری زاد" کے پرستاروں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ    اس کے سیکوئل  کی تصدیق ہوگئی ہے۔  سال 2021 اور 2022 کے مقبول ڈرامے ’پری زاد‘ کے سیکوئل بنائے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل درید قریشی کی ویڈیو میں انہوں نے مقبول ڈرامے کے دوسرے سیزن کو بنانے کی تصدیق کردی۔
درید قریشی کے مطابق ’پری زاد‘ کا سیکوئل تیار ہو رہا ہے اور اگلے سال اسے نشر کیا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ’پری زاد‘ بہت اچھی کہانی تھی اور بہترین کہانی ہے، اس لیے اس کا سیکوئل آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔
انہوں نے حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے مقبول ڈرامے عشق مرشد کی کہانی کی بھی تعریف کی لیکن انہوں نے فوری طور پر اس کے سیکوئل پر کوئی بات نہیں کی۔
’پری زاد‘ کا سیکوئل ریلیز کرنے کی تصدیق ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کہ کچھ دن قبل ہی ڈرامے کے مرکزی کردار احمد علی اکبر نے دوسرے سیزن سے متعلق مبہم انداز میں بات کی تھی۔
احمد علی اکبر نےکہا تھا کہ انہوں نے ڈرامے کے رائٹر ہاشم ندیم کی انسٹاگرام سٹوری پر ’پری زاد سیزن 2‘ کے بارے میں سنا تھا اور اب ہم ٹی وی کے سی ای او نے ڈرامے کے سیکوئل کی تصدیق کردی۔ ’پری زاد‘ کو 2021 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس کی آخری قسط جنوری 2022 میں سینمائوں میں دکھائی گئی تھی۔یہ ڈراما اتنا زیادہ مشہور ہوا تھا کہ اس کا عربی زبان میں بھی ترجمہ کرکے اسے یوٹیوب پر نشر کیا گیا۔

مزیدخبریں