ماسکو:پیوٹن نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیاہے۔ روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ آئندہ 6 سال کی صدارتی مدت کیلئے حلف اٹھا لیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق ولادمیر پیوٹن کی پہلی تقریب حلف برداری مئی 2000ء میں ہوئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روس میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر پیوٹن نے کامیابی حاصل کی تھی۔
تقریب میں موجود وزرا اور دیگر افراد سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ہم متحد اور عظیم لوگ ہیں، ہم سب
مل کر تمام رکاوٹوں پر قابو پالیں گے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام منصوبوں کو مکمل کریں گے اور ہم مل کر جیتیں گے۔