اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم شہبازشریف کی دعوت پرسعودی ولی عہد 10 سے 15 مئی کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے دورہ سے متعلق انتظامی امور کا خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں ۔