شیخوپورہ: پی ٹی آئی رہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی مولانا جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے اردگرد لالچی لوگ ہیں جنھوں نے اپنے فائدے کے لیے میرٹ سے ہٹ کے ٹکٹیں دیں۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد لالچی لوگوں نے ٹکٹیں لازمی نہیں پیسوں کے لئے بیچی بلکہ ذاتی مفاد کے لیے بھی ایسا کیا اور ر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دھوکے میں رکھا۔
خیال رہے جلیل شرقپوری مسلم لیگ ن کی نشست پر رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں اور اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا مقصد نواز شریف اور زرداری کے مقدمات ختم کرانا تھا اور اسی کے لئے پی ڈی ایم اکٹھی ہوئی ۔