اوریا مقبول جان نے عمران خان کو پیش کی جانے والی آفرزکا بتا دیا 

10:46 PM, 7 May, 2022

لاہور:معروف تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا کہ عمران خان کو راستے سے ہٹانے والے ملک کے اندر اور باہر سب حیران اور پریشان تھے اور ہیں کہ آخر یہ سب کیا ہو گیا ،کیونکہ عمران حکومت جانے کے بعد جو پہلی رات لوگ باہر سڑکوں پر نکلے اس کا کسی کو اندازہ بھی نہ تھا کہ ایسا سب کچھ بھی پاکستان میں ہو سکتا ہے ۔

اوریا مقبول جان نے انکشاف کرتے ہوئے کہ جب عمران خان کا فون بند رہا اور کچھ اہم لوگ عمران خان کے پاس پیغام لے کر بھی آئے کہ6 ماہ کیلئے رُک جائو جس الیکشن کا تم کہہ رہے ہو وہ ہم کروانے کیلئے تیار ہیں لیکن عمران خان نے اپنے جلسے جلوسوں میں واضح پیغام دیدیا کہ جلد از جلد اپنی غلطی سدھار لو ،کیونکہ لاکھوں لوگوں کا سمندر اگر اسلام آباد میں اُمڈ آیا تو پھر سکیورٹی والوں کیلئے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا پاکستان میں سکیورٹی کی اگر تعداد کو دیکھا جائے جو ایڈمنسٹریشن لیول پر موجود ہے اس کی تعداد تقریبا چار لاکھ پچیس ہزار کے قریب ہے اور اس میں سے بھی صرف ایک یا ڈیڑھ لاکھ کے قریب لوگ ہیں جو سکیورٹی کیلئے لگائے جاسکتے ہیں ،لیکن جس طرح پہلی رات عمران خان کیلئے ہر شہر سے لوگ باہر نکل آئے اس نے بڑے بڑوں کے ہوش گم کر دئیے ہیں اور اب یہ ہی وجہ ہے کہ عمران خان کو پیشکش کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں