اسلام آباد: کیا انتخابات جلد ہونے جا رہے ہیں ؟ پی ٹی آئی ، ن لیگ ، پی پی پی کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے 19مئی جمعرات کو مزار قائد پر تاریخ ساز جلسہ عام کا اعلان کردیا ۔
پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے 19مئی جمعرات کو مزار قائد پر تاریخ ساز جلسہ عام کا اعلان کردیا ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے جے یوآئی کراچی کے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان جلسہ عام کی کامیابی کیلئے بھرپور آج سے ہی تیاریوں کا آغاز کریں ۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ماضی میں شہر قائد میں عوامی اجتماعات کا ریکارڈ توڑے گی ، انہوں نے کہا کہ مغربی استعمار کے ایجنڈے کو فروغ دینے والے اسلامی شعائر اور تہذیب پر حملہ آور ہیں ان کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ پاکستان کے اسلامی و نظریاتی تشخص کے بقاء کیلئے قوم کو نکلنا ہوگا ۔