چیئرمین واپڈ نے اچانک استعفیٰ کیوں دیا ؟عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا 

چیئرمین واپڈ نے اچانک استعفیٰ کیوں دیا ؟عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا 

اسلام آباد:چیئرمین واپڈا مزمل اسلم کے مستعفی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا یہ شوق و جذبے ،قابلیت اور حب الوطنی سے سرشار ایک غیر معمولی پیشہ ور افسر ہیں ،لیکن مجھے خدشہ ہے کہ ان کی رخصتی سے ہمارے  ”عشرۂ آبی ذخائر پروگرام“   پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، چیئرمین واپڈا نے اپنا استعفی وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوائے گئے اپنے استعفی میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔ انھوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کا استعفی منظور کریں۔ چئرمین واپڈا نے اس امید کا اظہار کیا کہ واپڈا میں پیشہ وارانہ افراد کی بدولت جاری منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔