پنجاب میں آٹا کا بحران سراُٹھانے لگا ،قیمت میں ریکارڈ اضافہ

06:42 PM, 7 May, 2022

لاہور:پنجاب میں بھی آٹے کا بحران سراُٹھانے لگا ،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے تک پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن نے آٹے کے بحران کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے،پنجاب اور خیبر پختون خوا میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا،پنجاب میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کر دی گئی۔

دوسری جانب پشاور میں آٹے کی 20 کلوگرام بوری کی قیمت 100 روپے کے اضافے کے بعد 1400 روپے ہوگئی،ادھر کئی مقامات پر آٹا نہ ملنے سے شہری بھی پریشان ہوگئے ہیں۔ 

دوسری جانب آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے خیبر پختون خوا کو آٹے کی ترسیل 18 اپریل سے بند ہے،ایسوسی ایشن کے مطابق پرانا اسٹاک ختم ہوگیا ہے، کچھ دنوں میں آٹے کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بلوچستان میں بھی آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں