فیصل آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صاف اور شفاف الیکشن میں ہے ۔ معاشی اصلاحات کے بعد فوری الیکشن کی طرف جانا چاہیے ۔
فیصل آباد میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے ترجیحات طے کرلی ہیں ۔ عمران خان کا سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ایک ماہ سے آئینی بحران چل رہا تھا ۔ ہم نے عمران خان کی آئین شکنی کا مقابلہ کیا ہے۔ راتوں رات مسائل حل نہیں ہوں گے۔ شفاف الیکشن کے بعد جس کو مینڈیٹ ملے وہ مسائل کرے۔