عامر لیاقت نامحرم لوگوں کے ساتھ فحش ویڈیو بنوانے پر مجبور کرتے تھے: تیسری بیوی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئی 

04:21 PM, 7 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی ہے۔ عدالت نے عامر لیاقت کو 7 جون کےلیے نوٹسز جاری کر دئیے۔ دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق دانیا نے عدالت سے استدعا کہ ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کی جائے۔ حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے، گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے۔  عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے، عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت جیسے دیکھتا ہے ویسا بلکل نہیں ہے۔ 

شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، نشہ کرکے آئے روز تشدد کرتا تھا، چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا۔ عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا۔عامر لیاقت نامحرم لوگوں کے ساتھ فحش ویڈیو بنوانے پر مجبور کرتا ہے۔ 

مزیدخبریں