نیویارک: امریکا میں ایک مسافر دوران پرواز جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول کر طیارے کے پر کے اوپر چلنے لگا تو عملے نے فَوراً اُس کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ و عجیب واقعہ شکاگو کے اوہارے ہوائی اڈے پر پیش آیا ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سان ڈیاگو سے آنے والا طیارہ جب رن وے پر اترا تو ایک مسافر نے ہنگامی دروازہ کھولا اور ہوائی جہاز کے پر کے اوپر چلنے لگا ۔
جس کے بعد وہاں موجود ایک مسافر نے اُس دروازے کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کی جس کو کھول کر وہ مسافر جہاز سے باہر نکلا تھا ۔
بعد ازاں اس مسافر کو پولیس نے حراست میں لے لیا جس کا نام رینڈی فرینک ڈاویلا بتایا گیا ہے اور جو ریاست کیلی فورنیا کا رہائشی ہے ۔
پولیس اور ائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے اس مسافر پر غیر ذمہ دارانہ رویے کا الزام لگایا گیا اور ساتھ ہی اُس کیخلاف جلد مقدمہ بھی چلائے جانے کا عندیہ دیا گیا ۔