بھارت نے کورونا اموات سے متعلق ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار مسترد کر دیے

11:35 AM, 7 May, 2022

نیوویب ڈیسک

نیو دہلی: بھارتی حکومت نے کورونا سے اموات پر دیے گئے ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار مسترد کر دیے ۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا میں ہونے والی اموات کی نئی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے نتیجے میں بھارت میں بھی 47 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2021 تک دنیا بھر میں کورونا کی وبا کے باعث ایک کروڑ 30 لاکھ سے ایک کروڑ 60 لاکھ ہلاکتیں ہوئیں ۔ یہ تعداد پہلے کے سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ کچھ ممالک میں اموات کا صحیح طریقے سے اندراج نہیں کیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں لوگ کورونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے سے تھک چکے ہیں مگر ابھی بھی مشکل دنوں کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے خبردار کیا تھا کہ دنیا کو ابھی بھی کورونا کی وبا کے بدترین اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے ، یہ خطرہ ابھی باقی ہے کہ کورونا کی ایک ایسی نئی قسم سامنے آجائے جو زیادہ متعدی اور زیادہ جان لیوا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو ڈرانا نہیں چاہتے مگر ابھی بھی یہ خطرہ 5 فیصد سے زیادہ ہے کہ کورونا کی وبا اتنی بدترین ہوجائے جو ابھی تک ہم نے نہیں دیکھی ۔

مزیدخبریں