پرامن لانگ مارچ ورنہ گھر سے نکلنے نہیں دیں گے، وزیرداخلہ کا پی ٹی آئی کو پیغام

11:19 AM, 7 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ  نے پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ  پرامن ہونے کی یقین دہانی نہیں کرائی تو گھر سے نکلنے نہیں دیں گے۔

لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی  عدالت  میں پیش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کو واضح پیغام دے دیا۔ انہوں نے شیخ رشید کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اکسانے کے بجائے خود کو آگ لگائیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ  عمران خان نے ساڑھے 3 سال صرف جھوٹے مقدمات بنائے ، میں  نے قتل کرائے تو منشیات کا جھوٹا کیس بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ انکا کہنا تھا کہ عمران خان ایمنسٹی اسکیم فرح گوگی کیلئے لے کر آئے، فرح کیخلاف  الزامات پر انکوائری ہورہی ہے اس کے بعد کارروائی کی جائے گی،  رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہیں بیرون ملک سے ریڈ وارنٹ کے ذریعے لانا ہوا تو لے آئیں گے۔

مزیدخبریں