عمران عباس کے رشتے کیلئے اداکارہ نیلم منیر نے ’ہاںٗ‘ کر دی

07:44 AM, 7 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اداکار عمران عباس کے رشتے کیلئے  ’ہاں‘ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں ندا یاسر اور یاسر نواز کی اداکار جوڑی اپنی نئی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور فلم کی ہیروئن اداکارہ نیلم منیر بھی ان کے ہمراہ نظر آرہی ہیں تاہم حال ہی میں تینوں جب ایک ساتھ موجود تھے تو ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا، جہاں سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران  اداکارہ نیلم منیر کے لیے دولہا ڈھونڈنے کی بھی بات کی گئی جس پر نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اُن کا دولہا کون ہوگا اس کا فیصلہ یاسر اور ندا کریں گے۔

اداکار ہ و مارننگ شو ہوسٹ  ندا یاسر  تو ایسے موقعوں کے انتظار میں ہمیشہ رہتی ہیں  تو انہوں نے فوراً کہا کہ  چلو بھئی نیلم بیٹی کے لیے رشتہ ڈھونڈتے ہیں اور اسی دوران یاسر نواز نے نیلم منیر کے لیے اداکار عمران عباس کا نام تجویز کر دیا۔

نیلم منیر نے یاسر نواز کی جانب سے دیئے گئے نام پر کوئی اعتراض کرنے کے بجائے کہا کہ ’عمران عباس چلیں گے، یہ نام صحیح ہے، عمران عباس بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پسند ہیں اور بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔‘

مزیدخبریں