اسلام آباد میں گندگی، برطانوی ہائی کمشنر کا ایسا اقدام کہ ہر پاکستانی شرمندہ ہو جائے

11:36 PM, 7 May, 2021

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیدل سیر کو نکلے تو جگہ جگہ کچرا دیکھ کر حیران پریشان رہ گئے اور پھر ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی شرمندہ ہو جائے۔ 
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے دامن کوہ میں چہل قدمی کے دوران وہاں بکھرا کچرا اکٹھا کیا جو دو تھیلوں میں پورا آیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو ٹوئٹر پر اس جانب توجہ دلائی کہ انہوں نے چہل قدمی کے دوران ایک بار پھر 2 تھیلے بھر کر کچرا اکھٹا کرلیا اور اس کیساتھ ہی لکھا ’صفائی نصف ایمان ہے۔‘ 

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے شرمندگی کا اظہار کرنے کے بجائے ان کے اس عمل کو سراہا تاہم کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم بھی اس بحث میں شامل ہوگئے اورکچرے کی صورتحال پرشرمندگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کچرا اٹھانے پر برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یہ انتہائی شرمندگی کا مقام ہے، آخر ہم کس طرف جارہے ہیں؟ ہر دوسرے ہفتے ایسا کرنے کیلئے آپ کا بہت شکریہ۔

مزیدخبریں