اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی 21 سالہ تاریخ کی بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی ہے جس کے تحت 2 ارب 25 کروڑ روپے کی ریکوری ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی جانب سے 2 ارب 25 کروڑ روپے کی پلی بارگین درخواست منظور کرلی۔ نیب لاہور کے مطابق سوا دو ارب روپے کی پلی بارگین کی منظوری ریجنل بورڈ اجلاس میں دی گئی جبکہ احتساب عدالت نے بھی ملزم ریاض چوہان کی پلی بارگین درخواست کی توثیق کردی ہے۔
نیب کے مطابق پلی بارگین پر عملدرآمد کیلئے ملزم کی4 جائیدادیں بحق سرکار رہن رکھنے کی منظوری دی گئی جبکہ ملزم سے 75 کروڑ 53 لاکھ روپے کی پہلی قسط بھی وصول کر لی گئی ہے، نیب لاہور کے مطابق سوسائٹی کے 2,150 متاثرین کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔