ایم کیوایم لندن کا مبینہ دہشتگرد گرفتار

08:48 PM, 7 May, 2021

کراچی ، سی ٹی ڈی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن کے مبینہ دہشت گرد کو ‏گرفتار کرلیا، تحقیقات کے دوران  ملزم کے سنسنی خیز انکشافات ۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن ٹو نے کورنگی زمان ٹاؤن میں کارروائی کی، کارروائی کے ‏دوران ایم کیوایم لندن کامبینہ دہشت گرد گرفتار کیا گیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محمدعمران عرف نٹو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ‏رہا،ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پی این ٹی کالونی میں پولیس وین پر فائرنگ کی ‏تھی، فائرنگ کےنتیجےمیں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے چار دیگر افراد ‏بھی جاں بحق ہوئےتھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزم رحمان ٹاؤن کورنگی کے ایک ڈاکٹر کو قتل کرنےکاا عتراف ‏کرچکا اس کے علاوہ ملزم نے دوران تفتیش قتل،اقدام قتل،جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ خوری کا اعتراف کیا ‏ہے، ملزم محمد عمران مذکورہ جرائم میں جیل بھی کاٹ چکاہے۔

مزیدخبریں