برطانیہ میں ایسرازینکا ویکسین کا استعمال محدود کئے جانے کا امکان

08:36 PM, 7 May, 2021

لندن: برطانیہ میں کورونا کی ویکسین ایسٹرازینکا کا استعمال محدود ہونے کا امکان ہے اور 40 سال سے کم عمر افراد کیلئے متبادل ویکسین دینے کی تجویز کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ 
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کا مشاورتی ادارہ حکومت کویہ تجویزدینے کی تیاری کررہا ہے کہ 40 سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرازینکا کی متبادل ویکسین دی جائے، کورونا ویکسی نیشن اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق مشترکہ کمیٹی اس حوالے سے اعلان کرے گی۔
اس سے قبل خون میں پھٹکیاں بننے کے کیسز سامنے آنے پر ڈنمارک نے ایسٹرازینکا ویکسین کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی تھی جبکہ دیگر یورپی ملکوں میں ویکسین کا استعمال محدود کیا گیا تھا۔
برطانوی حکومت کے ڈیٹا کے مطابق برطانیہ میں جن افراد نے ایسٹرازینکا کی پہلی ڈوز لگوائی ان میں اب تک خون میں پھٹکیاں بننے کے 242 کیس کی تصدیق ہوئی جس میں سے 49 افراد کی اموات ہوچکی ہیں جبکہ دو تہائی متاثرہ افراد 60 سال سے کم عمر تھے۔

مزیدخبریں