بھارت میں ایک بار پھر 4 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے

06:17 PM, 7 May, 2021

نئی دہلی ،بھارت میں ایک بار پھر 4 ہزار کے قریب افراد موت کی وادی میں اترگئے جبکہ کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی تعدادچارلاکھ سے زائد ریکارڈکی گئی ۔ 

بھارت میں کورونا وبا کے باعث زندگی سسک رہی ہے، ہرنیا دن گزرے ہوئے دن کا ریکارڈ توڑرہا ہے، ہر 24 گھنٹے بعد 4 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہورہے ہیں جب کہ ہزاروں اموات ریکارڈ ہورہی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک بار پھر 4 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جب کہ 3915 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 10 دنوں سے مسلسل 3 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ ہورہی ہیں، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 10 دنوں کے دوران ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں، اس سے قبل یہ تعداد امریکا میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزیدخبریں