شہبازشریف کو جانے کی اجازت دینا قانون سے مذاق ہے،فواد چوہدری

05:51 PM, 7 May, 2021

لاہور،وفاقی وزیراطلاعات فواد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے ، اتنی جلدی  فیصلہ تو پنچائت میں بھی نہیں ہوتا۔

وزیراطلاعات  فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے، وزیراعظم نظام عدل کی کمزوریوں کی کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں ، اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر تیار نہیں ، اس کی بڑی وجہ  بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد ات وابستہ ہیں۔

لاہور  ہائیکورٹ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی، شہبازشریف اس سے پہلے نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں ، سوال یہ ہے کہ شہباز شریف کی اس گارنٹی کا کیا بنا؟


 
 

مزیدخبریں