ممبئی،بھارت کے نیشنل ایوارڈ یافتہ مقبول میوزک ڈائریکٹر ونراج بھاٹیا 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ونراج بھاٹیا کو کئی عرصے سے صحت کے مختلف مسائل کا سامنا تھا اور 7 مئی کی صبح میوزک کمپوزر ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ونراج مالی بحران کا شکار تھے حتیٰ کہ انہیں اس بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے گھر کا سامان بھی فروخت کرنا پڑاتھا، ونراج غیر شادی شدہ تھے۔
خیال رہے کہ ونراج بھاٹیا نے اپنے کیرئیر میں سنیما، اشتہار، ٹیلی ویژن اور اسٹیج کی دنیا کے لیے کئی میوزک کمپوز کیے، ونراج بھاٹیا مینتھن، بھومیکا،جانے بھی دو یارو سمیت متعدد فلموں کے لیے موسیقی تیار کرچکے ہیں۔
ونراج کو بھارت کی مغربی کلاسیکی موسیقی کا پہلا کمپوزر بھی کہا جاتا ہے