پنجاب حکومت نےلاک ڈائون میں پردیسیوں کی بڑی مشکل آسان کر دی 

04:18 PM, 7 May, 2021

لاہور : پنجاب حکومت نے 8 سے 16 مئی کے لاک ڈان کے دوران ویک اینڈ پر انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی کے لاک ڈان کے دوران ہفتے اور اتوار کے دنوں میں 50 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہو گی، اس طرح 9، 10 اور 16، 17 مئی کو بھی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چل سکے گی۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے صدر ملک ندیم حسین نے ویک اینڈ پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دیے جانے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے۔ 

 عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

مزیدخبریں