سی ایس ایس کے نتائج میں 2 فیصد سے بھی کم طلباء و طالبات کامیاب

11:01 AM, 7 May, 2021

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس ) 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

سال 2020 کے سی ایس ایس امتحان میں طلباء و طالبات کے پاس ہونے کی شرح 2 فیصد سے بھی کم رہی اور نتائج کے مطابق صرف ایک عشاریہ 96 فیصد امیدوار امتحان پاس کر سکے۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس  2020 کے امتحان میں 18 ہزار 553 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 18 ہزار 177 امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہو گئے جبکہ صرف 376 امیدوار ہی کامیاب ہوئے۔

پاس قرار دیے گئے امیدواروں میں بھی انٹرویو کے بعد صرف 221 امیدوار منتخب قرار پائے۔

مزیدخبریں