نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 66 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 32 لاکھ 69 ہزار 340 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 40 لاکھ 42 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہے۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 94 ہزار چھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 33 لاکھ 69 ہزار 132 متاثر ہیں۔
بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 14 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 34 ہزار 71 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانس میں 57 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 5 ہزار 850 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 48 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 246 ہے۔
برطانیہ میں 44 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 583 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔