لاہور :پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے موسم میں گرمی کی حدت بڑھنے لگی ہے ،اور روز برو ز گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہاہے ۔
لاہور میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد میں بھی گرمی بڑھنا شروع ہوگئی ہے اور صبح کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،
اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 23 سینٹی گریڈ سے 27 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ میں حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے اور گرمی کی شدت بڑھ جائیگی ۔
طبی ماہرین نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ٹھنڈ ے مشروبات کا استعمال کریں اور دوپہر کے وقت تیز دھوپ سے بچیں ۔