فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں تیز کی جائیں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی ہدایت

08:21 PM, 7 May, 2020

لاہور: سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ فوڈ اتھارٹی کاروائیاں تیز کی جائیں، اگلے ہفتے سے خود دورے کرونگا، جرمانوں اور سزاؤں میں اضافے کیلئے سمری ٹرائل ہونا چاہیے۔


تفصیلات کے مطابق،  سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے زیر صدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکاردگی کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ چھوٹے شہروں میں ملاوٹ کے خلاف خصوصی مہم چلا کر سختی کی جائے۔ ملاوٹ شدہ دودھ کیخلاف داخلی راستوں پر مستقل ناکے ہونے چاہیں جبکہ گندے پانی سے سبزیاں اُگانے والوں پر سخت ہاتھ ڈالا جائے۔

سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ غیر معیاری اشیا بنانے والے ریسٹورنٹ اور بیکریوں کے خلاف بیک وقت بلا امتیاز ایکشن لیں۔ لائیو سٹاک اور لوکل گورنمنٹ کے محکموں کو آن بورڈ لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی میں 975 نئی تعیناتیوں کے حوالے سے رکاوٹ دور کریں، اس کے علاوہ زیرو ٹالرینس یقینی بنانے کے لئے قوانین میں ترمیم کی جائے۔

مزیدخبریں