امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد متوقع

امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد متوقع
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی اہم دورے پر جمعے کو پاکستان آمد متوقع ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد جمعے کو پاکستان آئیں گے۔ ان کے دورہ پاکستان سے متعلق شیڈولنگ کی جا رہی ہے۔

اس اہم دورے کے دوران زلمے خلیل زاد کی پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے میں اب تک کی پیش رفت سے پاکستانی سول اور عسکری قیادت کو آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ پاک امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔