کورونا وائرس : دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض نظر انداز ہو رہے ہیں

05:04 PM, 7 May, 2020

اسلام آباد:وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض نظر انداز ہو رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ،  ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام ہمارے ہاتھ میں ہے، عوام کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ ہمارے پاس وینٹی لیٹرز اور دیگر سہولیات موجود ہیں لیکن یہ ایسا نہ ہو کہ اس وائرس کا پھیلاؤ ہمارے ہاتھوں سے نکل جائے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہ ہمیں اپنے نظام صحت کو تیار کرنے کا وقت ملا ہے، ہمارے نظام صحت پر مزید دباؤ آ سکتا ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان میں اموات کی تعداد 40 تک رہی لیکن دیگر ممالک سے اس کا موازنہ کریں تو ہماری صورتحال بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا دنیا کے تقریباً ہر ملک میں پھیل چکی ہے لیکن اس کا انداز ہر جگہ الگ رہا، کچھ ممالک میں یہ آگ کی طرح پھیلی ہے۔ تاہم کچھ میں اس وائرس کے پھیلاؤ میں اس طرح کی تیزی نہیں دیکھی گئی۔

مزیدخبریں