نیویارک ،میڈرڈ،لندن،میونخ،پیرس :عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
غیرملکی عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 13 لاکھ 02 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 74 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں،سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 53 ہزارسے زائد ہو گئی جب کورونا نے مزید 244 افراد کی جانیں لے لیں، اس طرح سپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 25 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی۔
اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ مزید 369 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار گئے ۔ اٹلی میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 29 ہزار 6 سو سے زائد ہو گئی ۔
برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 1 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ ملک میں مزید 649 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ برطانیہ میں 30 ہزار سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔
فرانس میں 1 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، فرانس میں کورونا سے مزید 278 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کل تعداد 25 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی۔جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک 7ہزار 275 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔