میری زندگی میں حنا دلپزیر کا خاص مقام ہے، عائشہ عمر

10:53 AM, 7 May, 2020

اسلام آباد : اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ان کی زندگی میں حنا دلپزیر کا خاص مقام ہے۔

انہوں نے کہاکہ حنا دلپزیر ان کے بہت قریب ہے اور ان کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا ہے۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ےہ بات خوش آئند ہیں کہ تمام نئے اداکار ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ بھی کرتے ہیں۔

عائشہ عمر نئی فلم ”رہبرا“ میں احسن خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں