اسلام آباد: اداکارہ کومل عزیز نے مشکل حالات سے مقابلہ کرنے کے طریقے بتادیئے ۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھاکہ جب بھی ہماری زندگی میں کوئی مشکل آئے تو گھبرانے کی بجائے اس بات پر ےقین رکھیں کہ ےہ مشکل ہمیشہ کے لئے نہیں بلکہ عارضی ہے اور ہمیں اس برے وقت سے سیکھنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان حالات میں خود کو خوش رکھنا چاہیے ، سب کے ساتھ پہلے سے بھی اچھا برتاﺅ کرنا چاہیے اور ارد گرد کے لوگوں کی منفی سوچ پر پریشان ہونے کی بجائے نظر انداز کرنا چاہیے ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سب سے اہم کام جو ہمیں کرنا ہے وہ ہر حال میں اپنے رب کا شکر ادا کرنا چاہیے۔