شوبز انڈسٹری میں ٹی وی سے تھیٹر کی طرف جانا کامیابی ہے، گوہر رشید

10:37 AM, 7 May, 2020

اسلام آباد:اداکار گوہر رشید نے کہا کہ اگر آپ پاکستان شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں توآپ کو ٹی وی سے تھیٹر کا سفر کرنا ہوگا۔

انہوںنے اپنے کیریئر کا تجربہ بناتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ڈرامہ ”ڈائجسٹ رائٹر “ میں ”شوکت “ کا کردار انہوں نے صرف اداکارہ صبا قمر کے کہنے پر کیا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ اس کردار کو ہمیشہ ےاد رکھا جائے گا اور اس کے بعد انور مقصود کے تھیٹر پلے ”سوا 14اگست “ کیا تھا جس کے بعد ان پر ٹی وی نے اپنے اہم پراجیکٹ کے دروازے کھول دیئے۔

انہوں نے کہا شوبز انڈسٹری میں اگر آپ ٹی وی سے تھیٹر کی طرف جاتے ہیں تو کامیابی آپ کا مقدر ہے۔

مزیدخبریں