عائزہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

عائزہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد : اداکارہ عائزہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

انہوں نے ایک شو کے دوران کہاکہ انہیں کمرشل فلمیں پسند ہیں لیکن  چولی لہنگا پہن کر اور ڈانس کرنے والی فلمیں بالکل بھی نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ سے 2 فلموں کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے مسترد کردی کیونکہ جوکام وہ اپنے ملک کے لوگوں کے سامنے نہیں کر سکتی ہیں وہ کسی دوسرے ملک میں کیسے کرسکتی ہیں۔

اداکارہ ڈرامہ ”مہر پوش“ میں دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔