اسلام آباد: چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن سے علیحدگی پر اپنے ایک بیان میں ماروی میمن کا کہنا تھا کہ باصلاحیت لوگوں کو پارٹی کی نہیں پارٹی کو ان کی ضرورت ہوتی ہے لیکن 99 فیصد درباری یہ باتیں نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ سسٹم کے غلام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے دماغ والے جعلی دانشور باتوں کے بجائے ان کی فہرست بنائیں جنہیں آگے ہونا چاہیے تھا لیکن وہ بدتمیزی کے ڈر سے کنارے ہو گئے۔
ماروی میمن نے کہا کہ پارٹی کو اچھے لوگوں کے جانے سے نقصان ہوا اور ایک لمبی فہرست ہے جو اس جھوٹے بیانے سے متفق نہیں تھی جو کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے تھا۔
انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قائد کے لیے جان دینا چاہیں یا جیل بھرو ریلی کریں انہیں آپ کی محبت کی کوئی پرواہ نہیں۔