عید اور رمضان کا چاند دیکھنے کا معاملہ، فواد چوہدری نے کمیٹٰی بنا دی

11:51 AM, 7 May, 2019

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے رویت ہلال کے معاملے پر کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی رمضان المبارک، عید الفطر، عید الضحی اور محرم کے چاند کی تاریخ کا تعین کر کے 5 سالہ کیلنڈر تشکیل دے گی۔

کمیٹی میں جوائنٹ سائنٹفک ایڈوائزر، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شامل کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر طارق مسعود جوائنٹ سائنٹفک ایڈوائزر کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وقار احمد، ندیم فیصل، ابو نسان اور غلام مرتضی کمیٹی میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے چند روز قبل چاند دیکھنے کے تنازعات سے بچنے کے لئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے اب کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں