نواز شریف آج کوٹ لکھپت جیل منتقل ہو جائیں گے

09:46 AM, 7 May, 2019

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے 6 ہفتے آج مکمل ہو گئے ہیں اور وہ آج کے دن ہی کوٹ لکھپت جیل منتقل ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کی مدت میں توسیع کی درخواست بھی مسترد کر چکی ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز والد سے اظہارِ یکجہتی جلوس کی قیادت میں کریں گی۔

ن لیگ کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے والد کو رخصت کریں گی اور وہ والد کے ساتھ گاڑی میں موجود ہوں گی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز جاتی امراء سے جلوس کی قیادت کرتی ہوئی کوٹ لکھپت جیل تک جائیں گی اور وہ آخری حد تک والد کے ساتھ ہوں گی۔

مزیدخبریں