پی ٹی آئی کے سردار کامل عمر، سردار عاقل عمر اور سردار عادل عمر کی ن لیگ میں شمولیت

11:44 PM, 7 May, 2018

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل عمر ، سردار عاقل عمر ، سردار عادل عمر نے ن لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان آپ بزدل ترین آدمی ہو، طاقت ہے تو سامنے آؤ: نواز شریف
 اس موقع پر شہباز شریف نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارک بادی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست عوامی خدمت کی سیاست ہے۔ ن لیگ پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے اور قوم سے کیے وعدوں کو پورا کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کا پہلا بیان سامنے آگیا
 انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کروائیں گے۔

مزیدخبریں