لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل عمر ، سردار عاقل عمر ، سردار عادل عمر نے ن لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان آپ بزدل ترین آدمی ہو، طاقت ہے تو سامنے آؤ: نواز شریف
اس موقع پر شہباز شریف نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارک بادی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست عوامی خدمت کی سیاست ہے۔ ن لیگ پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے اور قوم سے کیے وعدوں کو پورا کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کا پہلا بیان سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کروائیں گے۔