اسحاق ڈار کے وکیل نے ان کی بیماری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی

09:18 PM, 7 May, 2018

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل نے ان کی بیماری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے وکیل نے ان کی بیماری سے متعلق لندن نیورو سرجری پارٹنرشپ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ دل اور گردن کے مہروں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور آزمائشی بنیادوں پر ان کی فزیو تھراپی کی جاری ہے۔

رپورٹ میں، جس پر کنسلٹنٹ نیوروسرجن رِچرڈ گولَن کے دستخط موجود ہیں، کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد ’ایم آئی آر‘ رپورٹ میں ان کی گردن کے مہروں میں سوزش سامنے آئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان آپ بزدل ترین آدمی ہو، طاقت ہے تو سامنے آو: نواز شریف
  رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کی طبی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں اور آزمائشی بنیادوں پر ان کی فزیو تھراپی کی جاری ہے، ڈاکٹرز نے 6 سے 8 ہفتے مزید فزیو تھراپی کرانے کی تجویز دی ہے اور اگر سابق وزیر خزانہ کی طبعیت نہ سنبھلی تو آپریشن پر غور کیا جائے۔ میڈیکل رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اسحٰق ڈار کو سفر کرنے کی اجازت ہے یا نہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن 2018 میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
 
 

مزیدخبریں