صباءقمر ہالی ووڈ میں کام کر نے کیلئے تیاریوں میں مصروف

08:50 PM, 7 May, 2018

لاہور: مایہ ناز پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ کے بعد اب ہالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ معروف ہا لی ووڈ اداکار بین ایفلیک، جنہیں ‘بیٹ مین’ کے نام سے سب سے زیادہ جانا جاتا ہے، صبا کے مد مقابل ہونگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں صبا انگریزی فلم میں کام کرنے کے لئے آواز اور تلفظ پر کام کر رہی ہیں۔ صبا قمر نے فی الحال خود اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق صبا فلمی معاہدے کی شرائط و ضوابط کی بنا پر اس خبر پر خاموشی اختیار کر رہی ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ صرف با لی وڈ میں کام کرنا ہی صبا قمر کا اصل مقصد نہیں تھا۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ اب صبا انگریزی فلموں میں بھی نام کمانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ آسکر جیتنے والے اداکار بین ایفلیک کے ساتھ کام کرنا صبا کے لئے واقعی ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ فلم ‘ہندی میڈیم’ نے بالی ووڈ کے دوسرے بڑے اداکار سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فلم میں انہوں نے مشہور بھارتی اداکار عرفان خان کے مد مقابل اداکری کر کے ایک نیا سنگ میل طہ کیا تھا۔

مزیدخبریں