اسکینڈلزسے دل برداشتہ ہو کرپاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ، میرا

07:02 PM, 7 May, 2018

لاہور : پاکستانی فلمسٹار میرا نے پاکستان چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی۔ انہوں نے کہا کہ شوہرنوید کے ساتھ امریکا جا کرپرسکون زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ میران نے کہا کہ میرے بارے میں جیسی باتیں کی جاتی ہیں اوراسکینڈلزبنائے جاتے ہیں ان سے دل برداشتہ ہو کرہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اداکارہ نے کہ وہ پاکستان کی سفیرہیں اوراپنے وطن کو کبھی نہیں بھولیں گی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آتی رہوں گی اور اپنی خدمات پیش کرتی رہوں گی، کچھ پروجیکٹس سائن کئے تھے جن کی شوٹنگ کیلئے پاکستان جلد او¿ ں گی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹویٹرکا استعمال اچھے سے سیکھ لیا ہے، اپنے فینز سے ٹویٹر کے زریعے رابطہ رکھوں گی۔

مزیدخبریں