بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان گلوکار بن گئے

02:28 PM, 7 May, 2018

ممبئی: بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان گلوکار بن گئے۔

عرفان پٹھان رواں برس کسی بھی فرنچائزنے نہیں خریدا تھا تاہم وہ بطور کمنٹیٹر آئی پی ایل سے منسلک ہیں. انھوں نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کا گانا ’سن میرے ہمسفر‘ گا رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی قریب میں بیٹھے گٹار پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

محمد عرفان ان بدقسمت کرکٹرز میں شامل ہیں جو آئی پی ایل 2018 کی نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے ۔رواں برس آئی پی ایل میں کرس گیل بھی صرف 2 کروڑ میں فروخت ہوئے ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں